July 18, 2017

کرپشن کیخلاف فوری ایکشن لیا جائیگا‘علم الدین بلو

کراچی سے سید زیدکی رپورٹ۔ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے کہا ہے کہ اب محکمہ اینٹی کرپشن قانون کے مطابق کارروائیاں کریگا، کسی بھی ادارے میں کرپشن کیخلاف فوری ایکشن لیا جائیگا۔ ان خیالات کا انہوں نے نمائندہ ’’جدت‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے کہا کہ اب محکمہ میں تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہونگے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، ٹیم ورک کے تحت ادارے کی بہتری کیلئے ملکر کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز کےساتھ ملکر ادارے میں اصلاحات لائینگے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں کرپشن کیخلاف فوری ایکشن لیا جائیگاجو بھی کارروائی ہوگی وہ قانون کے مطابق ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین اینٹی کرپشن نے کہا کہ میرٹ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور ادارے کی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اچھی شہرت کے حامل اور ایماندار افسران کو آگے لایا جائیگا۔علم الدین بلو نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی بڑے کیسز اینٹی کرپشن میں موجود ہیں ان کے حوالے سے بورڈ کی منظوری کے بعد فائنل فیصلے کرینگے۔

July 18, 2017

بھارتی فوجی پاگل ہوگئے، طیش میں آکراپنےہی میجر کو گولی ماردی

جدت ویب ڈیسک :بھارتی فوج نفسیاتی بیماری کا شکار ہوگئی ہے اس حد تک کہ اپنے ہی میجر کو گولی ماردی بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تعینات فوجی اہلکار نے موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرنے پر طیش میں آکر میجر کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔فوجی ترجمان کے مطابق میجر تھاپا نے حساس مقام پر موجودگی کی وجہ سے اہلکار کو فون استعمال کرنے سے منع کیا تاہم اہلکار نے طیش میں آکر اپنی اے کے 47 رائفل سے میجر کو 8 گولیاں ماریں۔فوجی ترجمان کے مطابق میجر تھاپا گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تاہم فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقاتی عمل شروع کردیا گیا ہے۔بھارتی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لائن آف کنٹرول کے قریب اڑی سیکٹر میں پیش آیا جہاں 8 راشٹریہ رائفل یونٹ سے تعلق رکھنے والے میجر شیکر تھاپا نے دوران ڈیوٹی اہلکار کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی۔