April 12, 2018

ایم کیو ایم کے ایم پی اے حاجی انور رضا پی ایس پی میں شامل

کراچی جدت ویب ڈیسک :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ایک اور رکن اسمبلی حاجی انور رضا نے پارٹی سے ناطہ توڑ کر پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس پی نے ایم کیو ایم کی اور پتنگ کاٹ دی ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی انور نے پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی حاجی انور نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ حاجی انور کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مفاد پرستوں کی جماعت بن گئی ہے، اس لیے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ حاجی انور پی ایس 102 کراچی سے منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے متعدد رہنما اور کارکنان پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ حال ہی میں اس لہر میں کافی تیزی آئی ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران ایم کیو ایم کے 6 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔ ان میں سلیم بندھانی، محبوب عالم، سیف الدین خالد اور محمد کامران شامل ہیں۔

April 12, 2018

ترقی و خوشحالی اور عوام کا طرز زندگی بدلنے میں تعلیم کا کلیدی کردار ہے، گورنرسندھ

کراچی جدت ویب ڈیسک :گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ، ترقی و خوشحالی اور عوام کا طرز زندگی بدلنے میں تعلیم کا کلیدی کردار ہے ،اسکولز میں دی جانے والی بنیادی تعلیم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ، تعلیم سے لگاﺅ ، روشن مستقبل اور درست سمت گامزن کرنے میں انتہائی ناگزیر ہے اس ضمن میں قومی تقاضوں ، علمی ضروریات اور عصر حاضر سے ہم آہنگ تعلیمی نصاب کی تیاری وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں پنجاب کے صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم ضیاءبھی موجود تھے ۔ ملاقات میں بین الصوبائی ہم آہنگی ، موجودہ نظام تعلیم اور عصر حاضر کے تقاضے ،اسکول سطح پر دی جانے والی تعلیم و تربیت ، خواندگی کی شرح بڑھانے سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعدمعاشی استحکام ، عوامی فلاح وبہبو د کے ترقیاتی منصوبوں،سماجی شعبہ کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خواندگی کی شرح مزید بڑھانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنارہی ہے،عصر حاضر میں ہونے والی تبدیلوں با الخصوص سائنس و ٹیکنالوجی کے اس دور میں اسکول سطح پر نصاب کی تبدیلی انتہائی ناگزیر ہے اس ضمن میں حکومت عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری میں ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کررہی ہے تاکہ تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی ، معاشرتی ، سماجی ، ثقافتی ، ادبی اور کھیلوں کی سرگرمی میں اضافہ سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت بروئے کار لارہے ہیںجس سے معاشرہ پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ، شہر میں جہاں نظر دوڑائیں سماجی ، ثقافتی ، ادبی ، معاشرتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان دیگر مثبت شعبوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

April 11, 2018

دودھ فروشوں کے خلاف کمشنر کراچی کی ہدایت پر کریک ڈاﺅن

کراچی جدت ویب ڈیسک :کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدائت کی ہے کہ وہ عوام کو سرکاری ریٹ 94 روپے فی لیٹر سے زائد پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور با ربا ر خلا ف ورزی کرنے والوں پر بھا ری جرمانے کرنے کے ساتھ جیل بھیج دیا جائے ۔کمشنر کراچی کی ہدائت پر حکومتی رٹ چیلنج کرنے اور حکومت کی جا نب سے دودھ کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پو ر کریک ڈاﺅ ن کے نتیجے میں 51 دکانداروں کا چالان اور ان پر 2لاکھ 51ہزار روپے جرمانے عائد کیئے گئے ،جبکہ 10 دودھ فروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا ،جن علاقوں میں کاروائی کی گئی ان میںکو رنگی ،صدر ،گارڈن ،جمشید کوارٹرز،گلشن اقبا ل ،گلزار ہجری ،اورنگی ،ہا ربر ،ما ڑی پو ر،سائیٹ ،بلدیہ ،منگھوپیر اور محمود آبا د کے علا قے شامل ہیں ،کمشنر کراچی نے کہا کہ دودھ کی قیمتیں تما م متعلقہ اسٹیک ہو لڈرز کی باہمی مشاورت اور رضا مندی سے حکومت نے مقرر کی ہیں اگر اسکے با وجو د کو ئی دودھ مہنگافروخت کرتا ہے اور نرخنا مہ نما یا ں مقام پر آویزاں نہیں کرتا ہے تو وہ نا صرف قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ حکومتی رٹ کو چیلنج اور عوام کے ساتھ زیا دتی کرتا ہے جوکہ کسی بھی قیمت پر ہر گز برداشت نہیں کی جا ئیگی ،تمام دودھ فروش مقررہ سرکا ری نرخ پر دودھ فروخت کریں بصورت دیگر مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جا ری رہینگی تا وقتکہ وہ قانون کو ہا تھ میں لینے سے با ز نہ آجائیں ۔

April 11, 2018

ایم پی اے منظر امام سمیت 19افراد کے قتل میں ملوث متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک :شہر قائد میں 19 افراد کے قتل میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا جو اپنی ہی پارٹی کے ایم پی اے منظر امام کے قتل میں بھی ملوث ہے۔بدھ کو کراچی میں ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیو کراچی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر زاہد اقبال کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے ٹیررسٹ ونگ سے ہے اور اس نے 1992 سے کارروائیاں شروع کیں۔ڈاکٹر رضوان خان نے بتایا کہ ملزم زاہد اقبال نے حماد صدیقی کے کہنے پر بھی کئی قتل کیے، دوران تفتیش ملزم نے اپنے 21 ساتھیوں کے ساتھ کارروائیوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم جلا گھیراو بھتہ خوری میں بھی ملوث ہے، ملزم اپنی ہی پارٹی کے ایم پی اے منظر امام کے قتل میں بھی ملوث ہے، ملزم نے آخری واردات 2013 میں کی جبکہ وہ موقع کی تلاش میں تھا اور روپوش تھا۔نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ جے آئی ٹی را و¿انوار کیس کی تحقیقات کررہی ہے، ڈی آئی جی کے تحریری ہدایت ہے کہ میڈیا پر کچھ نہیں بتانا، جے آئی ٹی مکمل ہوگی تو تفصیلات سامنے آجائیں گی۔واضح رہے کہ جنوری 2013 میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں گھات لگائے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ،ان کے دو محافظوں اور ڈرائیور کو قتل کردیا تھا۔

April 11, 2018

کمال نے کمال کردیا پی ایس پی بغیر الیکشن لڑے پارلیمانی جماعت بن گئی

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاک سرزمین پارٹی منحرف اور وفاداریاں تبدیل کر کے آنے والے ارکان اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی۔ سیاسی تاریخ میں بغیر الیکشن لڑے پارلیمان میں پہنچنے والی جماعت بھی بن گئی۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے متحرک مصطفی کمال کی پارٹی کو پیپلز پارٹی کے ایک گروپ کی بیک ڈور حمایت بھی حاصل ہوگئی، دیگر جماعتیں بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ 2016 کو وجود میں آنے والی پاک سرزمین پارٹی اپنے قیام سے اب تک 20 منتخب عوامی نمائندوں کی وفاداریاں تبدیل کروا کر اپنی پارٹی میں شامل کرچکی ہے، پی ایس پی میں شامل ہونے والے 3 عوامی نمائندوں ڈاکٹر صغیر احمد، اشفاق منگی اور افتخار عالم نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیا جبکہ پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین سمیت ایم کیو ایم چھوڑ کر شامل ہونے والے 17 منتخب نمائندوں نے تاحال اسمبلی رکنیت سے استعفی نہیں دیا، پاک سرزمین پارٹی آج تک کسی بھی سطح کے انتخابات میں شریک نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تاہم سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی مدد سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے علاوہ پارلیمانی سیاست میں بھی داخل ہو گئی ہے۔

April 11, 2018

امن وسلامتی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچناچاہئیں ‘آرمی چیف

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 210ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی .آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں بدھ کو ہونے والی اس کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اورملکی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . کانفرنس میں رد الفساد ، خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا . کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی رد کرتا ہے تمام فریقین کے تعاون، قربانیوں کا اعتراف کیا گیا ,ملک میں سیکورٹی استحکام کے لیے کاوشیں جاری ہیں. شرکاء نے عزم کیا کہ دیرپا امن کے لیے ریاستی اداروں میں بہتر تعاون جاری رکھا جائے گا اور ملک کو خوشحالی استحکام پر لے جانے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا. کانفرنس میں دہشتگردی مسترد کرنے میں بالخصوص پر عزم پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا گیا.اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ملکی ترقی کے اقدامات کے اثرات ہر سطح پر پہنچنے چاہیں شدت پسندی سے پاک علاقے سول انتظامیہ کے سپرد کیے جا رہے ہیں. آرمی چیف نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کی قومی دھارے میں شمولیت ہی بڑی کامیابی ہو گی. انہوں نے کہا کہ امن و خوشحالی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔

April 11, 2018

کراچی سندھ کا تاج, عبرت ناک شکست ہوگی،عمران خان کراچی آکر الیکشن لڑیں، بلاول بھٹو

جدت ویب ڈیسک ::تفصیلات کے مطابق تھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر میں جتنا کام ہوا ہے, اتنا پنجاب یا کے پی کے کے کسی علاقے میں نہیں ہوا۔ 2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی ہر صوبے اور وفاق سے الیکشن جیتے گی، نواز شریف ایک شہر کے وزیر اعظم رہے، پورے ملک کے نہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے تھر میں‌ جاری ترقیاتی کام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جتنا ترقیاتی کام یہاں ہورہا ہے پہلے اس کے بارے میں‌ صرف سنا تھا یا تصاویر میں دیکھا تھا۔ ہم تھر کے کوئلے سے فائدہ اٹھاکر توانائی کی ضرورتیں‌ پوری کریں گے۔انھوں نے کہا تھر میں عالمی معیار کے مطابق کام ہورہا ہے، یہاں معاشی انقلاب سے ہر پاکستانی کو آگاہی دینا ہوگی، بے نظیر بھٹو کے خواب کو پورا ہوتے دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔بلاول نے کراچی کو سندھ کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں ماضی میں کون سی طاقت تھی، جس کا کراچی پر قبضہ تھا، آج بھی کراچی کا بلدیاتی انتظام جن کے پاس ہے وہ آپس میں‌ لڑ رہے ہیں