Browse Category

تازہ ترین - Page 2

کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہونے لگی ؛ 98 افراد جاں بحق

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کوروناوبا کے باعث آج 98 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5875 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ75 ہزار 081 ، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 9 ہزار 704، اسلام آباد میں 71 ہزار 533، بلوچستان میں 21 ہزار 242 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 026 اور گلگت بلتستان میں

بلوچستان اسمبلی چوک کے قریب پارکنگ میں دھماکہ ، 4افراد جاں بحق،9 زخمی

//

ویب ڈیسک: بلوچستان اسمبلی چوک کے قریب نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا ، دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ۔  دھماکا نجی ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا، جس کے بعداطراف میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ سیکیورٹی فورسزنےعلاقےکو گھیرے میں لے  کر شہریوں کی آمد و رفت کو بند کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ شواہد اکھٹے کرنے جائے وقوعہ پر پہنچا۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ پارلیمانی سیکریٹری صحت ربابہ خان بلیدی نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔

لاکھوں بچوں نے ٹک ٹاک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔

//

لندن : ویب ڈیسک  ::برطانیہ اور یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے لاکھوں بچوں نے ٹک ٹاک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے لاکھوں بچوں انگلینڈ کی سابق کمشنر برائے اطفال این لانگ فیلڈ کی مدد سے ٹک ٹاک کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی۔ ٹک ٹاک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کا ڈیٹا جمع کر کے اسے ذاتی اور دیگر مفادات کے لیے استعمال کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر اس مقدمے کا فیصلہ بچوں کے حق میں آجاتا

اچھے معاشرے کی ایک پہچان قانون کی بالادستی بھی ہوتی ہے، وزیراعظم

//

نوشہرہ:جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتا ہے، شوگرمافیا کیخلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں۔ نوشہرہ میں جلوزئی ہاوسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو معاشرہ کمزور طبقے کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کی بات پاکستان میں لوگوں کوسمجھ نہیں آرہی، قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتاہے طاقتور کو قانون کینیچے لانا ہے، طاقتور

فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، اشتہاری قرار

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کی عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرزانہ راجا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے شریک ملزم راجہ عبد المناف کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت

ترکی میں شیڈول افغان امن کانفرنس ملتوی

//

انقرہ : ویب ڈیسک :ترکی میں شیڈول افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی ۔ ترک وزیرخارجہ میولود چاؤش اوغلو کے مطابق کانفرنس کو طالبان کی شرکت یقینی نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا۔ میولود چاؤش اوغلو نے کہا طالبان کی شرکت کے بغیر کانفرنس کا مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔ امریکی انخلا ملتوی ہونے کے بعد کانفرنس کے انعقاد میں کوئی جلدی بھی نہیں۔ امن کانفرنس کا انعقاد اب ماہ رمضان کے بعد متوقع ہے۔ افغان امن کانفرنس ترکی میں چوبیس اپریل سے 4 مئی تک ہونا تھی۔

جارج فلائیڈ کیس ، مرکزی ملزم پولیس اہلکار ڈیرک شوون مجرم قرار

//

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سیاہ فام جارج فلائیڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ مرکزی ملزم پولیس اہلکار ڈیرک شوون مجرم قرار دیا گیا۔ بارہ رکنی جیوری نے پنتالیس سالہ سابق پولیس آفیسر ڈیرک چاون کو سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں تمام تینوں الزامات میں مجرم قرار دیا۔ مجرم چاون کو تحویل میں لے لیا گیا اور اب اسے کئی سالوں تک قید کاٹنا پڑ سکتی ہے۔جارج فلائیڈ کے حامیوں نے عدالت کے باہر جشن منایا۔ جارج فلائیڈ کے خاندان کے وکیل نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخ میں ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔ سیاہ

کوروناوبا کے باعث آج 147 افراد جاں بحق ہوگئے

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کوروناوبا کے باعث آج 147 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ تقریبا ساڑھے 5 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 301 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,319,83 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 499 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 147 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب

شاہ محمود قریشی ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی دعوت پر ایران روانہ ہوگئے

//

ویب ڈیسک ::وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا 3 روزہ دورہ مکمل کرنے بعد ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ راونگی سے قبل انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ افغان امن عمل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مشاورت کے بعد حکمت عملی میں یکسوئی پیدا کرنا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر واضح بیان دینے پر ایرانی لیڈرشپ کا مشکورہوں۔ وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی۔ باڈر