Browse Category

تازہ ترین - Page 1280

تاجربرادری کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرینگے‘ایاز موتی والا

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ ہم بہت جلد ملک میں تاجربرادری کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرینگے ،گزشتہ عرصہ پنجاب اور دیگر صوبوں کا دورہ بھی کیا اس سلسلے میں بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ،سچ بولنے پر کچھ تجارتی حلقوں کے رہنما مجھ سے ناراض دکھائی دیتے ہیں مگرچھوٹے تاجروں کے فلاح وبہبود کے لیے جو مقاصد ہم نے ترتیب دیئے اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹیں گے اور نہ ہی کسی کے دبائو میں آئینگے ، تمام تر مخالفتوں

پولیس نے کراچی دہشت گردوں کے حوالے کردیا

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا چھیننا یا چوری کیا جانا اسٹریٹ کرائم کے بعد دوسرا بڑا جرم تصور کیاجاتا ہے، اس جرم کو روکنے کیلیے اے سی ایل سی کے نام سے ایک خصوصی سیل بھی بنایا گیا مگر شہریوں کو اس عذاب سے چھٹکارا نہیں ملا ۔رواں سال اب تک 923گاڑیاں اور 16 ہزار کے لگ بھگ موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کی جاچکی ہیں ۔گاڑی یا موٹر سائیکل کا چھن جانا اور چوری ہونا بھی کراچی میں معمول کی بات ہے۔پولیس کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ 2013میں 4ہزار497، 2014 میں 3ہزار844، 2015 میں

نیٹ ،کلین اینڈ گرین کورنگی ہمارا عزم ہے ‘نیئر رضا

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلعی حدود میں کوڑا کرکٹ ،کچرا ،بلڈنگ میٹریل شاہراہوں اور گلیوں میں پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا کر قدرتی ماحول کو زہر آلود بنا نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان ،محکمہ صفائی کو مکمل نگرانی کے ذریعے عوامی سہولتوں کی فراہمی میں رخنہ اندازی کرنے والوں کو میونسپل قوانین کے گرفت میں لیکر روک تھا م اور عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے انہوںنے کہاکہ نیٹ ،کلین اینڈ گرین ضلع کورنگی ہمارا عزم ہے اور عوام کو صاف ستھرے صحت

کراچی میں فائرنگ‘ایک پولیس رضاکار جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس رضاکارجاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی ملیررائو انوار کے مطابق دونوں رضاکارڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک رضا کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ایس ایس پی کے مطابق جاں بحق رضا کار کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔

بہترین قوم بنانے کا مشن جاری رہے گا‘کورکمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا

/

کراچی جدت ویب ڈیسک کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں قوت برداشت ، اچھی سوچ ، آگے بڑنے کی لگن اور وطن سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔پاکستان رینجرز نے نوجوانوں کی اصلاح کے لئے کھیلوں کے ذریعے جو مشن شروع کیا ہے اسے جاری رکھا جائے گا کیونکہ کھیل حق و سچ ، امن و محبت ، بھائی چارے و اخوت اور یکجہتی کی علامات ہیں اور اس سے ایک اعلیٰ انسانی صفات کی حامل قوم کو تیار کیا جاسکتا ہے۔ یہ باتیں کور کمانڈر سندھ شاہد بیگ مرزا نے ’’لیاری یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کراچی پیس مشن سائیکل ریس

میاں صاحب کا نہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ کا ساتھ دیں گے

/

لاہورجدت ویب ڈیسک :: لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پچھلی بار میاں صاحب کا نہیں حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اگر پیپلز پارٹی کی طرف سے ریلیف چاہتے ہیں تو نہیں مل سکتا، لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ہم نے پہلے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا، ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ اب الیکشن سر پر کھڑے ہیں سب کو اپنے امیدوار کھڑے کرنے ہیں، کسی سے ایگریمنٹ

جشن آزادی پر مہاجرو ں نے خاص طور پر ایم کیو ایم پاکستان کا ساتھ دیا ، فاروق ستار

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ذمہ داروں اور کارکنوں نے جوش وجذبہ کے ساتھ جشن آزادی منایا ۔ آزادی کی سالگرہ پہلے کبھی اتنے جوش وجذبے کے ساتھ نہیں منائی ۔ مہاجرو ں نے خاص طور پر ایم کیو ایم پاکستان کا ساتھ دیا ۔ پچھلے ساتھ 40فٹ کے اس بار 140فٹ کے جھنڈے لگائے ۔ ہماری حب الوطنی پر لندن سے کھلا اعلان جنگ کیا گیا ۔

سندھ ہائی کورٹ کے بنچ کا دہشت گردوں کی سزا کےخلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت

کراچی جدت ویب ڈیسک جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے فوجی عدالتوں سے سزائے پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹوکی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے بنچ نے سانحہ صفورا اوردیگرالزامات میں فوجی عدالتوں کی سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزاروں کوفوجی عدالت نے مختلف الزامات میں موت کی سزا سنائی ہے، مجرمان کے اہلِ خانہ کومقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی، اہلِ خانہ کی ملاقات

عبدالباسط کی جگہ ،سہیل محمود بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سہیل محمود نے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے کا چارج لے لیا۔1985 میں فارن سروس میں شامل میں ہونے والے سہیل محمود اس سے قبل ترکی میں بطور پاکستانی سفیر فرائض انجام دے رہے تھے۔انہیں رواں ماہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے عبدالباسط کی جگہ پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔تاہم بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سہیل محمود اپریل 2018 میں پاکستانی ہائی کمشنر کا چارج سنبھالیں گے۔ترکی میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل سہیل