October 3, 2017

بانی ایم کیو ایم سب سے بڑا شیطان ہے،مصطفی کمال

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات اوردعائیں لینے آیا تھا، بانی ایم کیوایم ایسا شیطان ہے جو زندہ رہ کر لوگوں کا خون پیئے گا، 2018میں ایم کیوایم پاکستان کوسیاسی طورپردفن کردینگے آنے الیکشن میں اہم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کلین سوئپ ہوجائیں گے صرف پی ایس پی ہی رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات کیلئے انکے رہائش گاہ پہنچے اور مفضل سیف الدین سے ملاقات کی، انیس قائمخانی اور وسیم آفتاب بھی مصطفی کمال کے ساتھ موجود تھے۔ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات اوردعائیں لینے آیا تھا، بانی ایم کیوایم پراب کسی مقدمےکی ضرورت باقی نہیں رہی، بانی ایم کیوایم ایسا شیطان ہے جو زندہ رہ کر لوگوں کا خون پیئے گا، ایم کیوایم پاکستان بنا کر بانی ایم کیوایم کو زندگی دی گئی۔سربراہ پی ایس پی نے مزید کہا کہ سسٹم اتنا خراب ہوچکا ہے اسے نئے سرے سےدرست کرنے کی ضرورت ہے، ان کے پاس جو مینڈیٹ ہے، وہ بانی ایم کیوایم کامینڈیٹ ہے، کے ایم سی کے7ہزاربزرگوں کو4سال سے پنشن نہیں ملی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم مہاجروں کےلئےبد نما داغ بن گئےہیں، 2018 میں ایم کیوایم پاکستان کوسیاسی طور پر دفن کردینگے، سب سے زیادہ جمہوریت کو نقصان کل کے دن سے پہنچے گا، جمہوریت کاپھل لوگوں کونہیں ملا۔

October 1, 2017

حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کیلئے 500ارب کے پیکیج کی حقیقت کھول دی

کراچی جدت ویب ڈیسک امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی جانب سے کراچی کے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بہتری اور دو کروڑ سے زائد شہریوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وفاقی وصوبائی حکومت سے 500ارب روپے پیکج کے مطالبے کی قرارداد کی منظوری کا بھرپور خیر مقدم کرتے اور اسے وقت کی اولین ضرورت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کافی عرصے سے 500ارب روپے کے پیکج کا مطالبہ کرتی آرہی ہے ، تباہ حال کراچی کی بحالی اور بہتری کے لیے اب بڑے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے قرارداد کے محرک جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی اور تائید کنندہ حنیف میمن کو قرارداد پیش کرنے اور پوری کونسل کے ارکان کو قرارداد منظور کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کراچی کی متفقہ آوا زہے ۔ جماعت اسلامی سٹی کونسل میں یہ آواز اٹھانے سے قبل کونسل سے باہر بھی کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے جاری سیاسی و جمہوری جدوجہد میں یہ آواز اٹھاتی رہی ہے اور جماعت اسلامی نے شہری و بلدیاتی امور کے ماہرین اور تجربہ کار و پیشہ وارانہ اہلیت کے حامل افراد کی مدد سے پوری طرح ورکنگ کی ہوئی ہے جس میں ماس ٹرانزٹ نظام ، سرکلر ریلوے ، پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے ، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری ، سڑکوں اور اہم شاہراؤںکی تعمیر سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں اور یہ کہنا کہ ’’ اتنے بڑے پیکج کا مطالبہ کسی تیاری کے بغیر ہے اور غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ‘‘جو کسی بھی طرح مناسب نہیں بلکہ یہ مؤقف اختیار کرنا خود کو کسی تیاری کے بغیراور کراچی کے مسائل سے لاتعلق ہونے کا ثبوت فراہم کرنا ہے۔ یہ امر انتہائی حیرت انگیز ہے کہ اس قرارداد کی مخالفت کی گئی،کراچی کو جو بھی بجٹ ملے گا اس سے کراچی ہی کو فائدہ ہوگااور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں گے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں میئر عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے ادوار میں تعمیر و ترقی کے جو کام ہوئے ہیں اور شہر میں مسائل کے حل کے لیے جو پروجیکٹ اور منصوبے مکمل کے گئے وہ کسی بھی دور میں نہیں ہوئے ۔ جماعت اسلامی نے اپنی پوری ٹیم کی اہلیت ، صلاحیت اور دیانت ثابت کی ہے اور جماعت اسلامی آئندہ بھی جب موقع ملا تو عوام کی بھرپور خدمت کرے گی ۔ ہمارے پاس تعمیر و ترقی کا پورا پروگرام اور اہل قیادت موجود ہے ۔
September 29, 2017

میاں مانے یا نہ مانے کیس سارا،ججاں نے تینوں ٹھگ منیاں

جدت ویب ڈیسک :سابق نا اہل وزیر اعظم کی حالیہ کرپشن اور عدالت کے خلاف اور فوج کے خلاف باتیں سننے کے بعد فیصل آباد کے لڑکوں نے میاں نواز شریف صاحب کے نام خصوصی پیغام جاریکردیا ۔ ویڈیو قوم کی آواز ہے ………………………………………………………………………………….

میاں مانے یا نہ مانے کیس ساراججاں نے تینوں ٹھگ منیا🤓☠️فیصل آباد کے لڑکوں نے میاں نواز شریف صاحب کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا ۔ ویڈیو قوم کی آواز ہے شیئر ضرور کریں ۔ شکریہ🙏

Posted by Uzair Rashid on Thursday, May 11, 2017

 

September 29, 2017

گلستان جوہر میں خواتین کو تیزدھار آلے سےزخمی کرنے والا گروہ سرگرم،خواتین کو محتاط رہنےکی ہدایت، ملزم کالے کپڑوں میں ملبوس،ریڈ ہیلمٹ

جدت ویب ڈیسک :کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی جانب سے خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کا سلسلہ 25 ستمبر سے جاری ہے، متاثرہ خواتین کی تعداد7ہوگئی،نامعلوم شخص یا گروہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نامعلوم شخص نے چھری سے 28 سالہ خاتون کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث ان کو کمر پر زخم آیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ واقعات کے بعد مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم لڑکیوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کے والدین بہت پریشان ہیں۔انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چاقو مارنے والا گروپ نفسیاتی مسائل کاشکار بھی ہوسکتا ہے۔پولیس کے مطابق پیر کو چاقو کے وار سے 3 خواتین اور منگل کو ایک لڑکی زخمی ہوئی تھی جبکہ مزید کیسز منظر عام پر آنے کے بعد زخمی خواتین کی تعداد اب 7 ہوگئی ہے۔پولیس نے زخمی ہونے والی ایک لڑکی عروسہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے 26 ستمبر کو اپنے گھر والوں کے ساتھ جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے پیچھے سے تیز دھار آلے سے وار کیا جس سے وہ زخمی ہوگئی جب کہ حملہ کرنے والا ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا۔ عروسہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہے، حملے کے نتیجے میں اسے 8 ٹانکے آئے، پولیس نے مقدمہ درج کرانے کا کہا تھا لیکن ہم نے منع کردیا۔پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون 50 سالہ ہاجرہ نے بھی بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس کےمطابق حملہ آوروں نے تیز دھار آلے سے عقب کے حصے اور ہاتھ پر حملہ کیا جب کہ حملہ کرنے والے کو دیکھ نہیں سکیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ خواتین کے بیانات کی روشنی میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ گلستان جوہر کے تھانے میں مقدمہ طالبہ عروسہ کے بیان اور تھانہ شارع فیصل میں ہاجرہ کے بیان پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے جس میں ممکنہ طور پر انسدا دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پولیس حکام کے مطابق خواتین پر اس طرح کا حملہ یا زخمی ہونے کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی جاسکتی ہے جب کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات دہشت پھیلانے کی وجہ سے درج ہوسکتی ہیں

September 29, 2017

شہر قائد کےعلاقے گلستان جوہرمیں فائرنگ،جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک :: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی کا کارکن اور راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی شخص کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی اسپتال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کامران چورنگی کے قریب پیش آنےوالےفائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے سابق صدر جہانزیب بنگش کے بھائی سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعےمیں دو افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی جانب سے خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کا سلسلہ 25 ستمبر سے جاری ہے، متاثرہ خواتین کی تعداد 6 ہوگئی،نامعلوم شخص یا گروہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔