September 25, 2017

یونیسف نے صوبہ سندھ میں نافذ تعلیمی ایمرجنسی کا پول کھول دیا، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے نونہالان (یونائیٹڈ نیشن چلڈرنز فنڈ) یونیسف نے صوبہ سندھ میں نافذ تعلیمی ایمرجنسی کا پول کھول دیا۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے 50 فیصد سے زائد اسکول بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہیں۔رپورٹ کے مطابق 53 فیصد طلبا اور 54 فیصد طالبات کے پرائمری اسکولز میں پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں۔یونیسف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ کے 50 فیصد طلبا کے اور47 فیصد طالبات کے پرائمری اسکولز باتھ روم کی بنیادی اور اہم ضرورت سے محروم ہیں، جبکہ مڈل اسکول کی سطح پر اس سہولت کا فقدان 30 فیصد طلبا اور 29 فیصد طالبات کے اسکولوں میں ہے۔مڈل اسکول کی سطح پر 40 فیصد بوائز اور 39 فیصد گرلز اسکول جبکہ ہائی اسکول کی سطح پر 7 فیصد طلبا کے اور 4 فیصد طالبات کے اسکول اپنے طلبا کو پینے کا پانی تک فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔مذکورہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے یونیسیف نے اسکول اسٹریٹجک پلان 2022-2017 بھی مرتب کردیا۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے مذکورہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کو یقینی بنا رہے ہیں۔ جون 2018 تک یہ ہدف پورا کرلیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبات کے اسکولوں میں بنیادی سہولتوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا

September 25, 2017

یونیورسٹی روڈ پر پینے کےصاف پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا مرمتی کا م نہ ہوسکا، شہری پریشان

کراچی جدت ویب ڈیسک :: یونیورسٹی روڈ پر پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا ہے۔ کراچی اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلیاں عروج پر ہیں ، کراچی کے شہری صاف اور میٹھے پانی کے لیے ترستے ہیں ، گھروں میں پانی آتا نہیں جب کہ سڑکوں پر ضائع ہوتا رہتا ہے، کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 30 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن صاف پانی ضائع ہوگیا، تاہم واٹر بورڈ کا عملہ غائب ہے، اطلاع کرنے کے باوجود کوئی بھی پائپ لائن کی مرمت کرنے نہیں آیاواضح رہے کہ کراچی ان دنوں کچرے کا ڈھیر بناہوا ہے کہیں سیوریج کا تو کہیں پینے کا پانی سڑکوں کی تباہی کا باعث بن رہا ہے ، واٹر بورڈ شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ جتنا نقصان کراچی کو واٹر بورڈ نے پہنچایا اتنا کسی ادارے نے نہیں پہنچایا، یہاں لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے اور پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث لاکھوں گیلن صاف اور میٹھا پانی ضائع ہوگیا لیکن واٹر بورڈ کوکوئی فکر نہیں اگر انہیں فکر ہوتی تو کوئی نہ کوئی یہاں پائل لائن کی مرمت کے لیے موجود ہوتا، شہری واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی ناہلی پر سخت پریشان ہیں، سڑک پر پانی بہنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے اور ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

September 25, 2017

کراچی بوٹ بیسن پیزا ہٹ میں آگ بھڑ ک اُٹھی

کراچی جدت ویب ڈیسک :کراچی بوٹ بیسن پیزا ہٹ میں آگ بھڑ ک اُٹھی ، کلفٹن کا یہ علاقہ کافی رش  بوٹ بیسن، کلفٹن کے قریب پیزا ہٹ ریسٹورانٹ میں آگ بھڑک اٹھی امدادی کارروائیاں جاری والا ہوتاہے ،لوگوں کی بڑی تعداد ہر وقت موجود رہتی ہے نینڈوز اور پیزا ہٹ ساتھ ساتھ ہیں بوٹ بیسن پر واقع ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق بوٹ بیسن پر واقع 14 منزلہ عمارت میں قائم ریسٹورنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے ریسکیو کا عمل شروع کردیا۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جار ی کردیا گیا ہے

بوٹ بیسن، کلفٹن کے قریب پیزا ہٹ ریسٹورانٹ میں آگ بھڑک اٹھی امدادی کارروائیاں جاری

Posted by Muhammad Tariq Khan on Saturday, September 23, 2017

Pizza Hut boat basin

Posted by Suraj Lasi on Sunday, September 24, 2017

September 23, 2017

نئے چیئرمین کی آمد کے بعد سے ماہی گیر سہولتوں سے محروم ،سراپا احتجاج

کراچی جدت ویب ڈیسک :: شہر قائد کے ماہی گیر جائز حقوق کے لیے سراپا احتجاج بن گئے، فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ماہی گیروں نے فش ہاربر پر کام بند کر دیا اور چئیرمین کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔احتجاج کرنے والے ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ سمندر کی روزی ہو ائی روزی کہلا تی ہے جس میں کچھ پتا نہیں چلتا کہ وہ کتنا کماسکیں گے اور ماہی گیروں کے حقوق کے لیے بنائی گئی فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کرپشن کا گڑھ بن گئی ہے۔ماہی گیر فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے باہر احتجاج کرتے ہوئےماہی گیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے آئین کے مطابق میڈیکل سمیت تما م جائز سہو لتیں غریب ماہی گیروں کو ادا کی جائیںانہوں نے کہا کہ سن کوٹا پر ملازمت فراہم نہیں کی جا رہی اور من پسند افراد کو لاکھوں روپے کی تنخواہوں پر ملازمت دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں حکومت کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کی آمد کے بعد ماہی گیر میڈیکل سمیت دیگر جائز سہولتوں سے محروم ہو گے ہی، ترقیاتی کام ٹینڈر جاری کیے بغیر من پسند افراد سے کرائے جا رہے ہیں۔

 

September 23, 2017

اٹھارہ ارب روپےکی کرپشن سابق صدر نیشنل بنک اور ملزموں کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد جیل پہنچا دیا گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :گزشتہ روز عدالت سے گرفتار کئے جانے والے ملزموں کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد جیل پہنچا دیئے گئے جہاں انکو اب قیدی کی طرح رکھا جائے گاسابق صدر نیشنل بنک سید علی رضا کوگرفتار کر لیا گیا نیشنل بنک کے سابق صدر علی رضا سمیت سات ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ، گرفتاری کا حکم دے دی قمر حسین اور کوثر ملک کی عبوری ضمانت میں توسیق کردی گئی ،18 ارب رپے کی خردبرد کا الزام ہےجو بنگلہ دیش کے نیشنل بنک میں کیا گیا ،ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے کمرہ عدالت میں چھپ گئے ، سندھ ہائی کورٹ کا فوری گرفتاری کا حکم ہر حال میں پکڑ کر پیش کیا جائےآڈٹ رپورٹ میں کرپشن کا انکشاف ہوا تھا تفتیشی افسر نیب ناصر شہزاد اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتاری کے لیے عدالت پہنچ گئے ایک ملزم نے گرفتاری دے دی ہے انکا علی عمران ہے نیب افسر انکو اپنے ساتھ لے گئے اور دو ملزمان عدالت سے باہر موجود تھے وہ بھی پکڑے گئے