October 26, 2017

علماومشائخ کی تبلیغ کے سبب سندھ میں مجموعی طورپر ماحول پرامن ہے،سید مرادعلی شاہ

کراچی ( جدت ویب ڈیسک ) مفتی منیب الرحمان کی قیادت میں مفتی محمدجان نعیمی، مولانا ریحان امجد نعمانی اور مولانا نذیر جان نعیمی پر مشتمل علماء اہلسنّت کے نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے ملاقات کی جس میں مزارات مقدسہ اور مدارس اہلسنّت کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔اس دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنی گفتگومیں علماء کرام ومشائخ عظام کی خدمات کو سراہااور کہاکہ ان کی تبلیغ کے سبب سندھ میں مجموعی طورپر ماحول پرامن اور اخوت کی فضاء قائم ہے،ان شاء اللہ باہمی رابطے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پروفد نے اس امرپر اطمینان کا اظہارکیاکہ حکومت سندھ ،رینجرزاور قانون نافذکرنے والے دیگر اداروں کی مشترکہ اور مربوط کوششوں سے پوراماہ محرم الحرام پرامن گزرنے میں کامیابی نصیب ہوئی،اس سلسلے میںعلماء ومشائخ اہلسنّت نے بھی بھرپورتعاون کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وعدہ کیاکہ میلادالنبی ﷺ بھی شایان شان طریقے سے منایاجائے گا۔وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کو صوبہء سندھ میں بزرگان دین کے مزارات اور مدارس اہلسنّت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کاوعدہ کیا۔وفد نے مطالبہ کیاکہ مزارات مقدسہ سے غیر شرعی رسوم کا خاتمہ کیاجائے،اور مزارات سے حاصل ہونے والی آمدنی دینی تعلیم کے فروغ پر خرچ کی جائے، ان وسائل سے غریب لوگوں کے لئے بحالی کے لئے رفاہی ادارے قائم کئے جائیں،اور اس کے لئے ممتازعلماء ومشائخ اہلسنّت پر مشتمل ایک نگراں بورڈ قائم کیاجائے۔

October 25, 2017

ترقیاتی کام کے باعث پانی کی فراہمی بند رہے گی ،کہاں؟ جانیے

کراچی ( جدت ویب ڈیسک ) ترقیاتی کام کے باعث گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں (بدھ کی رات 11 بجے سے) جمعرات کودن 11بجے تک پانی کی فراہمی بند رہے گی ،ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے متعلقہ حکام کو کام ہر صورت میں مقررہ وقت تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے ، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر نو کے میگا پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی روڈ شمامہ پل سے صفورہ چورنگی تک پانی کی 36انچ قطر کی لائن تبدیل کرنے کاکام مکمل کرلیا ہے ، نئی لائن کوفراہمی آب کے نظام سے منسلک کرنے کا کام جاری ہے ،جس کے بعد مذکورہ مقام پر لائن لیکیج کے مسائل کاخاتمہ اور اسکیم 33 اور گلستان جوہر میں پانی کی فراہمی بہتر ہوجائے گی ،لائن کو منسلک کرنے کا کام )بدھ کی رات 11بجے سے )جمعرات کو دن 11 بجے تک جاری رہے گا اس دوران گلستان جوہر اور اسکیم 33 کو پانی کی فراہمی بند رہے گی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹرٹرنک مین ظفر پلیجو اور ایگزیکٹیو انجینئر آصف قادری سمیت دیگر عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہرصورت اس کام کو مقررہ وقت تک مکمل کرلیں تاکہ ان علاقوں کے مکینوں کو قلت آب کا سامنا نہ کرنا پڑے  ایم ڈی واٹربورڈ سیدہاشم رضا زیدی کی جانب سے شہر میں سیوریج لائنوں ،مین ہولوں اور ٹرنک مین سیور کی صفائی کی 20 روزہ مہم کامیابی سے جاری ہے ،شہریوں کی جانب سے ایم ڈی واٹربورڈ کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے ،کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی لائنوں سے متعدد لیکیجز کا خاتمہ بھی کردیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ نے شہر کے تمام اضلاع کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی لائنوں ،گٹروں اور ٹرنک مین سیور کی صفائی کی 20 روزہ مہم شروع کی تھی جو بھرپور انداز میں جاری ہے ، گذشتہ روز سائٹ کے علاقہ وارثی جامع مسجد یوسی 5، صدر کے علاقہ مشام علی روڈ ،ایم اے جناح روڈ ، محمد بن قاسم روڈ جامع کلاتھ مارکیٹ ، ووکیشن کالج یعقوب آباد سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاو ¿ن ،ملیر کے علاقہ ماڈل کالونی ،لیاقت مارکیٹ ، لیبر اسکوائر بن قاسم ، نارتھ کراچی کے سیکٹر 10, سیکٹر 11D، 11E ،نیوکراچی سیکٹر 11H،11B ،ٹی پی ٹو جمشید ٹاو ¿ن،نورانی مسجد آتمہ رام روڈ آگرہ تاج کالونی ، گلشن اقبال بلاک 14،7،17،6،گرومندر، لیاقت آباد سپرمارکیٹ ، سی ون ایریا ،سی ایریا ، میں 18،21,24،42،اور 48 انچ قطر کی سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کرلی گئی ،جبکہ دھنس جانیوالی لائنو ں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولوں کی مرمت و تبدیلی کا کام بھی مکمل کرلیاگیا ہے،علاوہ ازیں واٹربورڈ کے ڈی سول IIکے عملے نے نیشنل ہائی وے پر کمپیوٹرکالج کے مقابل گزرنے والی 48انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن سے 4لیکیج کا خاتمہ کردیاہے ، جبکہ لیاری کے علاقہ بکرا پیڑی کے قریب پانی کی لائن میں ہونے والے لیکیج کوبھی پر کردیا گیا ہے

October 25, 2017

سینکڑوں اہل طلبا کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ، این ٹی ایس ٹیسٹ آؤٹ ہونے کا انکشاف

کراچی جدت ویب ڈیسک :سندھ میں این ٹی ایس کے ذریعے لیا جانے والامیڈیکل ٹیسٹ کا پرچہ امتحان سے ایک دن قبل آوٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اکیس اکتوبر کوملی بھگت سے کچھ طلبا میں پیپر بانٹ دیا گیا ۔جس کے باعث سینکڑوں اہل طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔سندھ میں میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ میں این ٹی ایس کاپیپرآؤٹ کرکے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔اہل طلبا کے بجائے نا لائق طلبا کو انٹر کرنے کیلئے انھیں داخلہ ٹیسٹ سے ایک روز قبل ہی پیپر دیدیا گیا۔این ٹی ایس کے ذریعے سندھ کی 11 میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ 22 اکتوبر مقرر تھی۔مگر 22 اکتوبر سے ایک دن قبل یعنی 21 اکوبر کو ملی بھگت سے کچھ طلباء میں پیپر بانٹ دیا گیا۔دستاویز کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے کیے جانے ہیں۔پیپر آؤٹ ہونے کے باعث میڈیکل کے خواہشمند سینکڑوں اہل طلباء کا مسقتبل داؤ پر لگ گیا۔سینکڑوں اہل طلبا کی شب و روز کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔