February 27, 2021

جناح اسپتال میں 2 بچوں کی پیدائش کی انکوائری مکمل

کراچی: جدت ویب ڈیسک:جناح اسپتال نے جڑواں بچوں کی پیدائش کے دعوے کے معاملے کی انکوائری مکمل کر لی، رپورٹ میں تعین ہو گیا کہ غلطی کہاں ہوئی۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرا الٹرا سانڈ غلط کیا گیا، اور اس کے لیے والد سے پیسے بھی لیے گئے۔جناح اسپتال ایمرجنسی کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے میڈیا کو بتایا کہ مریضہ کی جانب سے دکھائی گئی رپورٹ میں الٹرا سانڈ کسی پرائیویٹ لیبارٹری سے کرایا گیا تھا، خاتون جب ایمرجنسی میں آئی تو ہمارے ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں الٹرا سانڈ کیا، جس میں ایک بچہ ظاہر ہوا۔21 فروری کو ایس ایس پی ساتھ نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، کورنگی اسپتال کے ڈاکٹرز کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے۔ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں دو بچوں کی پیدائش کے معاملے میں کی جانے والی انکوائری رپورٹ میں دوسرا الٹرا سانڈ کرنے والی ڈاکٹر قصور وار قرار دے دی گئی ہے۔انکوائری کے مطابق دوسرے الٹرا سانڈ کی رپورٹ میں بچوں کی عمر، ایم آر نمبر، مریض کا نام اور ڈاکٹر کی شناخت واضح نہیں ہے، اس غلط رپورٹ نے اہل خانہ کو ذہنی دبا کا شکار بنایا۔انکوائری کمیٹی نے واضح کیا کہ جناح اسپتال کسی بھی غلط رپورٹ کا ذمہ دار نہیں ہے۔تاہم انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میرپور خاص سے ہونے والے پہلے الٹرا سانڈ میں ایک ہی بچہ ظاہر ہے، جب کہ دوسرے الٹرا سانڈ میں بچوں کا وزن بھی غلط لکھا گیا تھا۔کیس کی تفصیلات یاد رہے کہ 16 فروری کو شہر قائد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے ڈلیوری کے بعد ایک نوزائیدہ بچہ مبینہ طور پر غائب کیے جانے کا کیس سامنے آیا تھا، بچے کے والد نے دعوی کیا تھا کہ الٹرا سانڈ کے مطابق جڑواں بچوں نے جنم لینا تھا لیکن جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بچہ کچھ دیر بعد ہی غائب کر دیا گیا۔تاہم اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے والدین کو بتایا کہ صرف ایک ہی بچہ پیدا ہوا تھا جسے آپ کے حوالے کر دیا گیا ہے، مبینہ گمشدگی پر نوزائیدہ بچے کے والد نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس میں بچے کے والد کا مقف تھا کہ کچھ روز قبل کرائے گئے الٹرا سانڈ کی رپورٹ کے مطابق 2 بچوں نے جنم لینا تھا۔

February 26, 2021

نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے کا شکار ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا #PrivateAirlineFlight #JinnahInternationalAirport

کراچی: جدت ویب ڈیسک:جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 125 سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔کپتان نے مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو باحفاظت لینڈ کروایا۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر طیارے کو گرانڈ کردیا گیا۔پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس 320 کے ایک ونگ پر کو نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ چند مظاہرین نے کہا کہ انہیں کراچی سے بیرون ملک روانہ ہونا تھا، پرواز کی تاخیر کی وجہ سے ان کی اگلی فلائٹ نکل گئی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد سے کرچی جانے والی پرواز پی ایف 126 کو منسوخ کر کے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا۔نجی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ ایک پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے کراچی جانے والی پرواز کو منسوخ کرنا پڑا،مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

February 26, 2021

قانون سب کے لیے برابر،ڈنل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ

کراچی : جدت ویب ڈیسک:ٹریفک اہلکاروں نے ڈی آئی جی ٹریفک کی بلاتفریق ایکشن کی ہدایات پر صدر میں ڈنل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی انور گوپانگ پہلے ٹریفک پولیس میں تعینات تھے۔ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے بھی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں نے صدر میں ڈبل پارکنگ میں کھڑی ڈی ایس پی کی کار لفٹ کرلی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ٹریفک سسٹم کی بہتری کیلیے محکمہ ٹریفک کی جانب سے مسلسل مہم چلائی جارہے اور ٹریفک قوانین بھی موجود ہیں جس پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود شہری ان قوانین پر عمل درآمد کو ضروری نہیں سمجھتے جس کے نتیجے میں شہر کے ٹریفک کا نظام درہم برھم ہوجاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں نے پارکنگ کی خلاف ورزی پر پہلے گاڑی اٹھائی پھر گاڑیوں کی نمبر پلٹس بھی اتار دیں اور غلط پارکنگ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشیوں پر 520 روپے کا چالان بھی کیا۔آئی جی ٹریفک اقبال دارا کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس میں مہم جاری ہے، فینسی نمبر اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ تمام افسران کو بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات دئیے دئیے ہیں، شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور کالے شیشے و فینسی نمبر پلیٹ لگانے سے اجتناب کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کار کے شیشے کالے اور پرائیویٹ نمبر پلیٹ کو پولیس کا کلر کیا گیا تھا، کار کو لفٹر کے ذریعے پریڈی تھانے منتقل کیا گیا۔

February 26, 2021

لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ

کراچی :جدت ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ، لیاقت جتوئی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ ن لیگ یاپی پی میں شامل ہونیپرمشاورت ہوگی، لیاقت جتوئی کی پی پی میں شمولیت کیلئے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے تاہم لیاقت جتوئی کے ساتھیوں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ میں اختلافات سامنے آگئے ، پی ٹی آئی رہنمالیاقت جتوئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ، اس سلسلے میں لیاقت جتوئی نے ساتھیوں کا اجلاس کل کراچی میں طلب کرلیا ہے۔یاد رہے پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اپنی ہی جماعت پر سینیٹ ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا تھا، انھوں نے دعوی کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ بیچا گیا۔بعد ازاں 35کروڑ میں سینیٹ سیٹ بیچنے کے بیان پر پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے متنازع بیان پر سات روز میں وضاحت کی ہدایت کی۔پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کی جانب سے جاری اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا تھ کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کیخلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی، آپ کا طرز عمل جماعتی پالیسی اور آئین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی سات روز میں معاملے پر کارروائی کرے گی۔

February 24, 2021

کراچی سے گرفتار2 دہشتگردوں کے ہوشربا انکشافات

کراچی :: کراچی سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آگئے۔ 92 نیوز نے ملزمان کے اعتراف پر مبنی بیان حاصل کر لیا۔
گرفتار ملزم گبول نے دوران تفتیش انکشافات کیئے کہ 2010 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شکار پور میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کی ۔ 2003 میں ٹنڈو الہ یار میں بھی ایک واردات کے دوران بس ڈرائیور کو زخمی کیا۔ گرفتار ملزم اظہر نے بتایا 2013 میں ایک تنظیم کے جنرل سیکٹری کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن اس حملے میں اس کے دو ساتھی احمد اور عرفان مارے گئے۔ 2014 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر کورنگی میں بھی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کی۔ ملزمان کا کہنا تھا دو بار افغانستان ٹریننگ کے لیے جا چکے ہیں۔ جیل سے فرار ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف منا کو افغانستان لے کر گئے۔ حملے کی منصوبہ بندی، حساس مقامات اور اہم شخصیات کی ریکی کا بھی اعتراف کیا۔انتہائی مطلوب دہشت گرد اظہرالدین عرف ماما اور محمد گبول عرف جمشید کو ضلع وسطی پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے دو دستی بم، کلاشنکوف، پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔

February 23, 2021

نیب کو رضا کارانہ رقم واپس کرنے والے اساتذہ پھنس گئے

کراچی: قومی ادارہ احتساب نیب کو رضا کارانہ طور پر رقم کی واپسی کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے بڑا قدم اٹھا لیا، رضا کارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے اساتذہ کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں تحریر ہے کہ ان تمام ٹیچرز کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں جنہوں نے رضا کارانہ رقم کی واپسی کی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت ہے، ایسے ٹیچرز کے خلاف ہائیکورٹ میں 30 روز میں رپورٹ جمع کروانی ضروری ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ٹیچرز کے خلاف ڈسپلنری ڈپارٹمنٹل کارروائی بھی کی جائے، کارروائی ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لائی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اپنے اپنے اضلاع کے ٹیچرز کا معلوماتی پرفارمہ 2 دن میں فراہم کریں، کن ٹیچرز نے رضا کارانہ طور پر رقم کی ادائیگی کی اور اس کی کیا تفصیلات ہیں تمام معلومات فراہم کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر سے رضا کارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے اساتذہ کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ 2 روز میں رپورٹ مکمل کر کے فوری فراہم کی جائے۔

February 23, 2021

رینجرز کی بڑی کارروائی،3 مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی: جدت ویب ڈیسک:سندھ رینجرز نے شہر میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان کو دھر لیا ہے، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے کتنا تاوان طلب کیا تھا؟۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں اختر، فاروق اور بشیر شامل ہیں، ملزمان نے رواں ماہ تیرہ فروری کو ڈالمیا روڈ سے عبید نامی موٹر سائیکل مکینک کو اغوا کیا، اور دو کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا، انیس فروری کو رینجرز ہیلپ لائن پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق رینجرز اور پولیس کی الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ پر مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں اغوا برائیتاوان میں ملوث تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ سے تینوں اغواکاروں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔