ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجرا

Pakistan Stock Exchange Index
October 25, 2019 5:07 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : ملکی تاریخی میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجرا کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسینج میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجرا کردیا گیا ہے، 200 ارب مالیت کا انرجی سکوک بانڈز شریعہ کمپلائنٹ فنانشنل انسٹرومنٹ ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق انرجی سکوک 10 سال کی مدت کے لیے اجارہ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ 200 ارب کا سکوک ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے کیا گیا ہے، پیشکش میں مالیاتی ادارے، ملکی و غیرملکی افراد براہ راست سرمایہ کاری کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کرنے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری آسانیوں کے لیے اقدامات کو سراہا۔یاد رہے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020 جاری کردی گئی ہے ،جس میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتر ہوئی اور پاکستان کی رینکنگ 108 ہوگئی ہے۔انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا اسکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دیوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامیکیحصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔

متعلقہ خبریں