پاکستان ریلوے کی ٹرین سفاری: انگریز دور کے سٹیم انجن جو اب بھی ’وفا نبھا رہے ہیں‘

October 22, 2019 5:25 pm

جدت ویب ڈیسک ::’یہ سٹیم انجن ہمیں پاکستان کی آزادی کے وقت جہیز میں ملے تھے اور یہ پاکستان ریلوے کے ساتھ ایک عرصہ دراز سے وفا نبھا رہے ہیں۔‘
یہ الفاظ پاکستان ریلوے کی مغلپورہ ورکشاپ میں 34 برس سے کام کرنے والے انجینیئر محمد فائق کے ہیں جو اس وقت ان سٹیم انجنوں کو دوبارہ پٹری پر ڈالنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔
سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ریلوے کی مغلپورہ ورکشاپ میں 103 سال پرانے سٹیم انجنز کی بحالی کا کام جاری ہے جنھیں سفاری ٹرین کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
سفاری ٹرین پاکستان کے چار سے پانچ مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ سٹیم انجن کی مرمت میں انجینیئرز کو مشکلات درپیش ہونے کے باوجود بھی ان کا کہنا ہے کہ وہ ان انجنز کی بحالی کا کام اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

Image result for Pakistan Railways Working Steam safari

Image result for Pakistan Railways Working Steam safari

Image result for stem safari pak railway

متعلقہ خبریں