سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

October 2, 2019 7:42 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1485 ڈالر فی اونس تک پہنچی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قیمت میں بھی 428 روپے کا اضافہ ہوا۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے صرافہ بازاوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی خرید و فروخت بالترتیب 86ہزار 500 اور 74 ہزار 159 روپے کے ساتھ ہوئی۔دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط رہیں، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 156.34 پیسے پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں