مہنگائی نے موٹر سائیکل کے خریداروں کو چکرا کر رکھ دیا

September 3, 2019 6:46 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک :: عام شہری کی سواری موٹر سائیکل بھی عام نہ رہی،اس کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے خریداروں کے ساتھ ساتھ ڈیلرز کو بھی پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔
متوسط اورعام طبقے کی شاہی سواری موٹرسائیکل بھی مسلسل مہنگائی کی زد میں ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران موٹرسائیکل کی قیمت میں تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔
مارکیٹ میں ستر سی سی موٹر سائیکل پچھہتر ہزار اور ایک سو پچیس سی سی کی قیمت ایک لاکھ پچیس ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
نئی موٹر سائیکل کے خریداروں کو بڑھتے ہوئے ریٹس نے چکرا کر رکھ دیا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ اب پرانی بائیک پر ہی گزارہ کرنا پڑے گا۔غریب کی سواری کہلانے والی موٹربائیک کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ شہریوں نےاپیل کی ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں