انٹر بینک میں ڈالر ایک سو چھپن روپے پچاس پیسے کا ہو گیا

July 4, 2019 1:47 pm

کراچی ۔جدت ویب ڈیسک ::انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 11 پیسے سستا ہو گیا۔ ڈالر ایک سو ستاون روپے اکسٹھ پیسے سے کم ہو کر ایک سو چھپن روپے پچاس پیسے کا ہو گیا۔ ادھر اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز شروع ہو گیا۔ 100 انڈیکس میں 220 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ 100 انڈیکس 35 ہزار 100 کی سطح عبور کر گیا۔

متعلقہ خبریں