جائیداد کی خرید وفروخت پر نئے ٹیکسز کا نفاذ ہوگیا

July 1, 2019 5:28 pm

جدت ویب ڈیسک ::جائیداد کی خرید و فرخت پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ ہو گیا ، نان فائلر کیلئے5 فیصد جرمانے کا آغاز ہو گیا۔
آج سے غیر منقولہ اور منقولہ جائیدادوں کی خریداری کے وقت فائلرز کیلئے ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ ہو گیا ، فنانس بل کی منظوری سے حکومت کو منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کی خریداری کے وقت جرمانہ وصول کرنے کا اختیار مل گیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق فائلرز کے لیے ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے حکومت کو 40 ارب روپے کے قریب ٹیکس وصولی کا امکان ہے جبکہ مجموعی طور پر نئے مالی سال میں اس سیکٹر سے سالانہ300ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے امکانات ہیں۔نان فائلر کیلئے دوگنے ٹیکس پر جائیداد خریدنے کا نظام ختم کر دیا گیا ہے، نان فائلر کیلئے50 لاکھ سے زائد مالیت کی جائیداد کی خریداری پر عائد پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔آج سے نان فائلرز سے جائیداد کی خریداری پر5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس بطور جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح اب نان فائلرز دو فیصد کی بجائے 3 فیصد کیپٹل گین ٹیکس ادا کریگا۔

متعلقہ خبریں