ڈالر اونچی اڑان کے بعد واپس پرانی سطح پر آ گیا

May 15, 2019 7:52 pm

جدت ویب ڈیسک ::۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پہلے 2.25 روپے مہنگا ہوا۔ قیمت 146.25 کی بلند ترین سطح پر پہنچی لیکن کچھ ہی دیر میں ڈالر کا نرخ 2.25روپے گر کر پھر 144 روپے پر آ گیا۔ آئی ایم ایف سے ڈیل اور روپے کی قدر میں افواہوں نے کرنسی مارکیٹ میں بے چینی پیدا کر دی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے قابو ہر کر صرف دو گھنٹے میں ہی سوا دو روپے مہنگا ہو کر 144 روپے سے 146 روپے 25 پیسے پر چلا گیا۔ ڈالر کی اس اونچی چھلانگ پر وزیراعظم عمران متحرک ہوئے ۔اسٹیٹ بینک نے بھی نوٹس لیا

متعلقہ خبریں