ریلوے کی نج کاری نہیں ہو رہی , 1800 کلو میٹر ڈبل ٹریک بنائیں گے, پھاٹک ختم ہو جائیں گے: شیخ رشید

May 11, 2019 6:07 pm

لاہور: جدت ویب ڈیسک :: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 1800 کلو میٹر ڈبل ٹریک بنائیں گے، ریلوے پھاٹک ختم ہو جائیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا واقعہ ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی نج کاری نہیں ہو رہی ہے، ایسی باتیں فضول ہیں، 30 سال ریلوے میں بہت مضبوط لوگ رہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا، اس سال ایک ارب کا اسکریپ فروخت کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان 15 مئی کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں