بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپریل میں ترسیلاتِ زر 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں

May 11, 2019 2:39 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::گزشتہ ماہ اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلاتِ زر چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ترسیلات زر میں 8.4 صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اپریل میں بھجوائی جانے والی ترسیلات 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں۔
حکومتی پالیسوں اور ملکی قیادت پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اپریل میں 1 ارب 78 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 17 ارب 88 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 16 ارب 48 کروڑ ڈالر تھی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب، دوسرے نمبر پر یو اے ای، تیسرے نمبر پر امریکا اور چوتھے نمبر برطانیہ سے آئیں۔ ماہرین کے مطابق رمضان اور عید کے باعث ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اپریل 2019 میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلاتِ زر مجموعی طور پر 205.43 ملین ڈالر رہیں جب کہ اپریل 2018 میں ان ملکوں سے 192.72 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں