سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ

May 8, 2019 4:45 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک ::سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 67100 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 257 روپے سے بڑھ کر 57527 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایک ماہ قبل پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، سونے کی قیمت میں فی تولہ1000 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں