غیر ملکی سرمایہ کاروں کی چینی بانڈز کی خریداری میں اضافہ

Chinese Bonds
April 14, 2019 2:52 pm

بیجنگ جدت ویب ڈیسک :غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے چینی بانڈز کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ، گزشتہ ماہ مارچ کے آخر تک ان کا مالیاتی حجم بڑھ کر 1.76 ٹریلین یوان262.22 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ شنگھائی کلیئرنگ ہائوس اینڈ چائنہ سنٹرل ڈیپازیٹری اینڈ کلیئرنگ کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار انٹربینک مارکیٹ میں چینی بانڈز کی خریداری بڑھ چڑھ کر کررہے ہیں جس کی وجہ کچھ چینی بانڈز کی ایک بڑے عالمی انڈیکس میں شمولیت بھی ہے۔انھوں نے بتایا کہ مارچ کے آخر تک چینی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا حجم بڑھ کر 1.76 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا جو فروری کے حجم سے 11.9 ارب یوان زیادہ ہے۔چینی وزارت خزانہ کی سیکورٹیز میں سب سے زیادہ 1.09 ٹریلین یوان â62 فیصدá سرمایہ کاری ہوئی جو کہ فروری کی سطح سے 9.94 ارب یوان زیادہ ہے۔گلوبل انڈیکس پرووائڈر بلومبرگ بارکلیز نے چینی حکومت کے بانڈز اور پالیسی بینک بانڈز کو یکم اپریل سے گلوبل ایگریگیٹ انڈیکس میں شامل کرنا شروع کردیا ہے اور توقع ہے کہ چینی کی 13 ٹریلین ڈالر کی بانڈ مارکیٹ میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ خبریں