لاہور چیمبر کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت

Lahore Chamber Of Commerce And Industry
April 13, 2019 3:40 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک : لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو شہید کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے کیونکہ یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کا اجتماعی مسئلہ ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ساری قوم کوئٹہ سانحہ میں معصوم لوگوں کی شہادت پر غمزدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے بلوچی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطان صفت دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم کسی بھی صورت اْن کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ انسانیت کے خلاف جرائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو سانحہ کوئٹہ پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ دہشت گرد ساری دنیا کا امن تباہ کررہے ہیں، دہشت گرد دنیا میں کسی بھی جگہ کو اپنا نشانہ بناسکتے ہیں لہذا تمام ممالک کے سربراہان کو مل بیٹھ کر دہشت گردی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار کرنی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز âاو آئی سیá اور اقوام متحدہ پر سربراہانِ مملکت کا اجلاس بلانے کے لیے زور دے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ دہشت گردوں، اْن کے سپورٹرز اور سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دینا ضروری ہے جو معصوم لوگوں کو قتل کرکے دنیا کا امن تباہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں