فلائی دبئی نے اپنے تمام بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا

March 13, 2019 1:57 pm

جدت ویب ڈیسک ::فلائی دبئی نے اپنے تمام بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی نے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے بعد بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے۔ فلائی دبئی کے پاس 13 بوئنگ طیارے تھے جن میں 11 بوئنگ 737 میکس 8 جبکہ دو بوئنگ 737 میکس 9 طیارے شامل تھے۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں 13 مارچ سے بوئنگ 737 میکس کے تمام فلائٹ آپریشن کو معطل کرنے کا کہا گیا تھا ۔ یہ پابندی تاحکم ثانی عائد کی گئی ہے۔ اس اقدام کے بعد فلائی دبئی نے اپنی دیگر پروازوں کو شیڈول کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا اور اس کے لیے فلائی دبئی اپنے بوئنگ 800-737طیاروں کا استعمال کرے گی۔ترجمان فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کی صورت میں اس حوالے سے ائیرلائن خود مسافروں سے رابطہ کر کے ان کو آگاہ کرے گی

Image result for flydubai boeing

متعلقہ خبریں