سرکاری حج اسکیم قرعہ اندازی،ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

March 12, 2019 6:29 pm

اسلام آبادجدت ویب ڈسیک ::: حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے بیلٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کی، جس میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بہ ذریعہ ایس ایم ایس دی جائے گی، نتائج کی تفصیلات وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گی۔
وزیرِ مذہبی امور نے بتایا کہ رواں سال 2 لاکھ 16 ہزار 623 عازمین نے حج کے لیے درخواستیں دیں، زائد عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، بزرگ خاتون عازمین کے ساتھ 2 معاونین بھجوائے جائیں گے، مسلسل 3 سال سے نا کام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کام یاب قرار دے دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں