کراچی سمیت سندھ بھر میں بند سی این جی سٹیشنز کھل گئے

CNG Stations Open In Karachi Today
February 10, 2019 2:25 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک :کراچی سمیت صوبے بھر میں 58 گھنٹوں سے بند سی این جی سٹیشنز اتوار کے روز کھل گئے ،جس کے باعث اسٹیشنز کے سامنے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ویران سٹیشنز دوبارہ آباد ہوگئے، کراچی سمیت صوبے بھر کو 58 گھنٹوں بعد بالآخر سی این جی مل گئی۔ جمعرات کی رات 10 بجے سے بند ہونے والے سی این جی سٹیشنز اتوار کے روز صبح 8بجے کھل گئے۔سخت سردی اور کڑے امتحان کی پرواہ کیے بغیر شہری اپنی گاڑیاں لیکر سی این جی پمپز کے باہر جمع ہو گئے۔

متعلقہ خبریں