عوام پریشان ،سونے کی فی تولہ قیمت68ہزار روپے تک جا پہنچی

December 29, 2018 11:07 am

کراچی :جدت ویب ڈسیک :: سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے بڑھ گئی ہے جس کے باعث ایک تولہ سونا68ہزار روپے ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے بڑھ گئی ہے جس کے باعث ایک تولہ سونا68ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں سونے کی 10 گرام قیمت 687 روپے اضافے کے بعد58ہزار 300روپے ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی1280ڈالر فی اونس ہوگئی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں