وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منطوری دیدی

December 28, 2018 11:32 am

جدت ویب ڈسیک ::۔۔ یہ ائیر لائین سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہو گی۔۔ اس ائیرلائن کا نام کیا ہوگا؟  سیالکوٹ کی تاجر برادری کے لئے اہم قدم، ائیر لائین کے چیئر مین اور معاون خصوصی عثمان ڈارکی وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا سیالکوٹ کی تاجر برادری کے لئے اہم قدم، لائین کے چیئر مین اور معاون خصوصی عثمان ڈارکی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایششن میاں محمد سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ائیر لائین سروس کے آغاز میں حکومتی معاونت فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
چیئر مین سیال ائیر لائین فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ائیر لائین آئندہ برس آپریشنل ہو جائے گی۔ حکومتی سرپرستی فراہم کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ وزیر ایوی ایشن میاں محمد سومرو نے کہا کہ نئی ائیر لائین کا فضائی آپریشن ایوی ایشن کے لئے خوش آئند ہے
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے نئی ائیر لائین چلانے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ سیال ائیر لائین سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہو گی۔ تاجر برداری کا ائیر لائین سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئیند ہے۔ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن ریا ہے، مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔؎وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ائیر لائین کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔

متعلقہ خبریں