چیف جسٹس نےر ائل پام کا قبضہ اور ٹھیکہ ختم کرنیکا حکم دے دیا، وزیر ریلوے

December 27, 2018 2:44 pm

جدت ویب ڈسیک ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے رائل پام کا قبضہ اور ٹھیکہ ختم کر کے ٹیک اوور کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، سعد رفیق نے ریلوے لوکوموٹوز کی قیمت کے بارے میں جھوٹ بولا، 47 کروڑ کا لوکو موٹو اس وقت خریدا گیا جب ڈالر 104 روپے کا تھا تمام انجن اب ناکارہ ہو کر ورکشاپ میں پڑے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ چیف جسٹس نے تمام قبضہ گروپوں کی فائلیں طلب کر لی ہیں،میں نے چیف جسٹس کو قبضے کے 123 کیسز دیئے ہیں، اللہ چیف جسٹس کو اورعزت عطا کرے،انہوں نے بہترین اقدام اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں