گیس مافیا کی انتظامیہ سے ملی بھگت، ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کرگیا

December 26, 2018 4:24 pm

جدت ویب ڈسیک ::پنجاب کی ضلعی حکومتوں نے گیس کی مصنوعی قلت،قیمتوں میں اضافے اور مافیا ز کا کھوج لگانے کا کام شروع کر دیا ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں جہاں سوئی گیس کی مقدار اور پریشر میں کمی کی وجہ شہریوں کو کھانا پکانے اور دیگر ضروریات کیلئے پریشانی کا سامنا ہے وہاں ایل پی جی مافیا نے گیس کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔گیس کی ملکی پیدوار اور سٹوریج کی صلاحیت کی کمی سے ملک میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ایل پی جی مافیا نے متعلقہ انتظامیہ سے ملی بھگت کی وجہ سے مصنوعی بحران پیدا کر کے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔
متعلقہ افسران کی طرف سے چہیتے گیس کمپنیوں کے مالکان کو منظوری سے زیادہ کوٹہ دینے کا انکشاف ہواہے ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز مافیا کے ذریعے گیس کو سٹاک کرکے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں اور عوام کو مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں