گردشی قرضوں میں کمی کیلئے ایک مرتبہ پھر قرض حاصل کرنے کی تیاری مکمل ، 200 ارب کے پاکستان مشارقہ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

December 26, 2018 1:06 pm

جدت ویب ڈسیک ::گردشی قرضوں میں کمی کیلئے ایک مرتبہ پھر قرض حاصل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔حکومت اور اسلامی بینکوں میں آئندہ ماہ جنوری میں توانائی کے شعبے میں اہم امور طے پاگئے۔
رقم کی کمی پورا کرنے کیلئے 200 ارب کے پاکستان مشارقہ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب متعدد بار کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف سے لیا جانے والا قرض آخری پروگرام ہو گا۔گردشی قرضوں میں کمی کا معاملہ تمام حکومتوں کو در پیش رہا ہے ، ماضی کی حکومتوں کی جانب سےلئے گئے قرضوں کی ادائیگی موجودہ حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔

متعلقہ خبریں