پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا،سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

November 8, 2018 4:25 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک ::بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1233ڈالرسے گھٹ کر1231ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں343روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت59350روپے سے بڑھ کر59750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50883روپے سے بڑھ کر51226روپے ہوگئی۔پیر کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت703……00روپے پرمستحکم رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا

متعلقہ خبریں