حالیہ سائبر حملوں کے پیش نظر ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اپنے سیکورٹی سسٹم کی 24 گھنٹے سختی سے مانیٹرنگ کر رہا ہے، سی ای او ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک

November 7, 2018 8:28 pm

جدت ویب ڈسیک ::سائبر حملوں کی حالیہ لہر جس نے مقامی بینکنگ نظام کو شدید متاثر کیا ہے، کے تناظر میں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے اپنے سیکورٹی نظام کا جامع جائزہ لیا اور اس کی آزمائش کی تاہم ٹیلی نار کے بینکنگ نظام میں کسی قسم کی رخنہ اندازی کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ صارفین ٹیلی نار کی مصنوعات اور خدمات کسی خوف کے بغیر آزادانہ طور پر کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں، سی ای او ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک
بینک نے اپنے ملک بھر میں صارفین کو اپنی مصنوعات اور خدمات بااعتماد اور آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی طرف حوصلہ افزائی کی ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اپنے نظام کی 24 گھنٹے سختی سے مانیٹرنگ کر رہا ہے اور کسی بھی قسم کی رخنہ ڈالنے کی کوشش پر کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہے۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں صارفین کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او شاہد مصطفیٰ نے کہا کہ ہم نے اپنے سسٹم پر جامع سیکورٹی چیک رکھا ہوا ہے، ہمارا سسٹم مکمل طور پر محفوظ اور ہمارے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صارفین ہماری مصنوعات اور خدمات کو آزادانہ طور پر کسی خوف کے بغیر کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی حالیہ پریس ریلیز میں ان افواہوں کو کلی طور پر مسترد کیا ہے کہ زیادہ تر بینکوں کا ڈیٹا ہیک ہو چکا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک بینک کے سوا کسی بھی بینک کے حوالے سے کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رخنہ ڈالنے کی کسی کوشش کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں