پاکستان سے چین میں پاکستانی برآمدات میں سو فیصد اضافہ متوقع ہے.مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

November 7, 2018 6:29 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈسیک :: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چینی وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے.
چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے،انھوں نے کہا کہ سی پیک 35 سال کا پروگرام ہے، اسے مزید وسعت دے رہے ہیں، سی پیک کے آغاز پرتوانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز رکھی.
انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کےساتھ صنعتی شعبے میں تعاون کرے گا، بعض مصنوعات کی برآمدپر ڈیوٹی فری رسائی مانگی ہے.
انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تجارت سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، جب تک اسپورٹ کا کلچر نہیں آئے گا، صحیح ترقی نہیں ہو گی، پاکستان نے چین سے آسیان ممالک والی مراعات کا مطالبہ کیا ہے.
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے، سیکریٹری کامرس اس وقت چین میں ہی ہیں.

متعلقہ خبریں