وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیاجائے گا

November 7, 2018 11:48 am

اسلام آباد جدت ویب ڈسیک ::: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں جاری ہے جس میں 7 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں 7 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جارہا ہے، ای سی سی اجلاس میں سارک فوڈ بینک کے ذخائر کو دوگنا کرنے اور اسٹیل مل کے ملازمین کو ستمبر2018 کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے سمری منظور کی جائے گی۔ای سی سی اجلاس میں پٹرولیم پالیسی 2012 میں ترمیم کی سمری پر غور کیا جائے گا اور شوگر انڈسٹری کی جانب سے کی جانیوالی ٹیکس چوری کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، اسکے علاوہ اجلاس میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے متعلق مسائل اور ان کے حل کے لیے سفارشات پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ردو بدل کے لیے بھی سمری پر غور ہوگا جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی آج پی ایس او کے بقایاجات کی وصولی کا بھی جائزہ لے گی اور اس حوالے سے سیکرٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سفارشات بھجوا دیں ہیں۔

متعلقہ خبریں