ملک میں آب پاشی کے لیے پانی کی شدید قلت کا سامنا ، مون سون سے قبل پانی کی صورت حال میں بہتری کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

May 16, 2018 10:32 am

جدت ویب ڈیسک ::خریف کی فصل کے لیے پانی کی صورت حال پر اسلام آباد میں ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ ترجمان ارسا کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ فصل خریف کے آغاز میں پانی کی قلت کا تخمینہ 31 فیصد لگایا گیا تھا مگر دریاؤں میں پانی کی آمد توقع سے 15 فیصد کم رہی۔ ترجمان کے مطابق سندھ کو پانی کی قلت 53 فیصد اور پنجاب کو 47 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ مون سون کا سلسلہ جون کے وسط میں متوقع ہے۔دوسری جانب بلوچستان کو 5 ہزار جبکہ خیبرپختونخوا کو 3100 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔واپڈا حکام نے بتایا کہ دریاؤں کے کیچمنٹ ایریاز میں برف بھی پچھلے برسوں کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہے۔ترجمان ارسا کے مطابق پنجاب نے اعتراض اٹھایا کہ سندھ تونسہ سے کوٹری بیراج تک 10 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کا نقصان کر رہا ہے اور اعداد و شمار درست نہیں بتاتا۔
ترجمان کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے پنجاب کو پانی کی سپلائی 56 ہزار سے بڑھا کر 64 ہزار کیوسک اور سندھ کو 43 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 55 ہزار کیوسک کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں