امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

Gold Price Increase in America Asia and Europe
April 14, 2018 5:19 pm

نیویارک جدت ویب ڈیسک :امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شام پر مغربی ملکوں کے حملے کے بڑھتے خدشات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد 0.7 فیصد بڑھ کر 1344.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 6 ڈالر (0.5 فیصد )اضافے کے ساتھ 1347.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1344.16 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1347.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1336.45 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1339.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ خبریں