امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخو ں میں کمی

Gold Rate Decrease in America Europe and Asia
March 13, 2018 3:25 pm

نیویارک جدت ویب ڈیسک :امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخو ں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی پے رول ڈیٹا رپورٹ اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1320.78 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 3.20 ڈالر â0.2 فیصدá کمی کے ساتھ 1320.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1316.98 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1317.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1322.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1322.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

متعلقہ خبریں