ریاض اور لندن کے مابین اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے تجارتی معاہدے طے پا گئے

Saudi Arabia's Minister of Commerce and Investment Agreement London Agreement
March 10, 2018 5:17 pm

لندن\ریاض جدت ویب ڈیسک :سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی معاہدے طے پاگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ نے 2ارب ڈالر مالیت کے مختلف تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔یہ معاہدے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ لندن کے موقع پر طے پائے۔دونوں ممالک نے آنے والوں برسوں کے دوران 90 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبے پر بھی اتفاق کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے لندن میں برطانوی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔جس میں برطانیہ سے 48 جنگی طیارے ٹائیفون کی خریداری کے معاملے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں