ملکی برآمدات میں 11.66فیصد اضافہ ریکارڈ،مزید اضافے کا امکان،وزارت تجارت

Ministry of Finance and Trade Pakistan
March 10, 2018 5:11 pm

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :رواں مالی سال2017-18ئ کے دوران ملکی برآمدات میں 11.66فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مالی سال کے پہلے 8ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران قومی برآمدات 14.854ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 13.303ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ہفتہ کو وفاقی وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ فروری 2018ئ کے دوران برآمدات میں16.5فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 1.902ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران قومی برآمدات میں اضافہ کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کے نتیجہ میں جولائی 2017ئ سے لے کر فروری2018ئ کے دوران برآمدات میں مسلسل اضافہ کا رجحان رہا اور مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں برآمدات میں 1.5ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک برآمدات میں 2.5ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا۔۔#/s#

متعلقہ خبریں