زونگ فور جی نے ملک بھر کے دفاتر میں عالمی یوم خواتین منایا

karachi
March 10, 2018 12:25 am

کراچی جدت ویب ڈیسک زندگی کے تمام شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے زونگ 4G نے ملک بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر میں عالمی یوم خواتین منایا۔ اسلام آباد میں قائم ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب کا آغاز زونگ4G کی چیف ہیومن ریسورس آفیسر مس وانگ ہائیبو کے ابتدائی کلمات سے ہوا۔ اس کے بعد ایک ترغیبی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین ملازمین کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ہر سطح پر اپنی آواز اٹھانے اور متعلقہ شعبوں میں بہترین نتائج دکھانے کیلئے تیار کیا گیا۔اپنی روحانی و جسمانی دیکھ بھال کے حوالے سے خواتین ملازمین کیلئے دن بھر متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ زونگ4G کے ملازمین کیلئے سال2018 کی تھیم’پریس فار پراگریس’ کے تحت خواتین ملازمین میں برابری کے حق کے حصول کیلئے جدو جہد جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ایک مقامی ہسپتال کے اشتراک سے زونگ4G کی ٹیم نے خواتین ملازمین میں صحت وائوچرز تقسیم کیے جس کا مقصد اپنی صحت کو ترجیح دینا تھا۔ اس کے علاوہ متعدد فٹنس کلبوں کے نگرانوںنے صحت اور فٹنس کے حوالے سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا جس سے خواتین ملازمین کو مفید مشاورت ملی۔زونگ 4G سمجھتا ہے کہ کسی بھی سطح پر آگے بڑھنے کیلئے ملازمین میں دونوں اصناف کی متناسب نمائندگی بے حد ضروری ہے۔نئی امیدوں کے خواب کی تعبیر کیلئے آوازوں کو بلند کرتے ہوئے زونگ4Gپر عزم ہے کہ مساوی مواقع اور حقوق کی آگاہی کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو جاری رکھا جائے گا تاکہ ترقی کی نئی منازل طے کی جا سکیں۔

متعلقہ خبریں