بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی، قیمت میں اضافہ

February 10, 2021 6:35 pm

اسلام آباد :: حکومت نےعوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا۔ بجلی ایک روپیہ 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
‎مہنگائی کی ستائی عوام پربجلی بم گرا دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1 ‏‏روپے53 ‏پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری‏ دے ‏‏دی۔ ‏نیپرا ‏نوٹی فیکیشن کے مطابق ‏‏اضافے کی منظوری ماہانہ فیول ‏ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں ‏‏اضافے کا اطلاق رواں ‏ماہ فروری کے ‏بلوں‏‏پر ہو گا۔ ‏‎ ‎‎
نیپرا نے 27 جنوری 2021 کو عوامی سماعت کی تھی۔ سی پی پی اے نے1 روپے 80 ‏‏‏پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ بجلی کے نرخوں میں حالیہ ‏‏اضافے سے صارفین پر 11 ‏ارب 60 ‏کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں میں اضافے کا ‏اطلاق کےالیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں ‏کے ‏‏صارفین پر ہو گا۔ 100 یونٹ تک استعمال کرنے ‏والا لائف لائن صارفین بھی اضافے ‏سے ‏‏مستثنی ہوں گے۔
سوئی ناردرن صارفین کیلئےگیس مزید 2 فیصد مہنگی کر دی گئی۔
اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس 13.42 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ مالی سال21-2020 کیلئےکیا گیا ہے۔ایس این جی پی ایل نے123 فیصداضافہ ‏طلب کیاتھا۔ اضافے کے بعد ایس این جی پی ایل کی قیمت بڑھ کر644.84 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔قیمتوں کااطلاق وفاقی حکومت کی جانب سےنوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

متعلقہ خبریں