ویب ڈیسک ::پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارا نے اپنے والد کے ساتھ آخری دشوار ترین رات کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کے ساتھ گزاری جانے والی آخری رات کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ساجد علی سدپارا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ٹیم اور میرے والد کے ساتھ آخری اور میری زندگی کی دشوار ترین رات۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوہ پیما ساجد سدپارا اور علی سدپارہ ٹیم کے ہمراہ بیس کیمپ میں موجود ہیں۔ ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ساجد علی سدپارہ نے صارفین کو جعلی اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ ان کی ویڈیوز جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی جا رہی ہیں جو سراسر غلط فعل ہے۔
The last & hardest night of my life, together with team & my beloved father #AliSadpara
Fake account @Saajid_Sadpara will download & reproduce this as well. It’s painful but I have to share these to stop fake IDs. Please help @falamb3 @AliZafarsays @asmashirazi @fawadchaudhry pic.twitter.com/vM0nSqGmUu— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) February 20, 2021