بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلیے گریٹ ڈبل گیم شروع کر دی

Taliban India Support
January 23, 2021 2:18 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :بھارت نے خطے میں عدم استحکام کے لیے اپنے گریٹ ڈبل گیم منصوبے پر عمل شروع کردیا ہے۔ بھارت نے افغانستان میں امن عمل کو سبوتاژکرنے اور خطے میں عدم استحکام کے لیے اپنے گریٹ ڈبل گیم منصوبے پر عمل شروع کردیا ہے، اس منصوبے کے تحت داعش کو ساتھ ملا کر ایک طرف جہاں افغانستان میں بدامنی پھیلائی جائیگی وہیں پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنے کیلیے بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد گروپوں کو کھڑا کرکے وہاں کی جانے والی کارروائیوں کا الزام بھی پاکستان پر لگایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں