سام سنگ کا فونز کے ساتھ چارجر اور ایئرفونز نہ دینے کا فیصلہ

January 18, 2021 8:34 pm

ویب ڈیسک ::سام سنگ کے گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز اس کمپنی کی اولین ڈیوائسز ہیں جس کے ساتھ باکس میں صارفین کو چارجر دستیاب نہیں ہوگا۔تاہم یہ سلسلہ یہاں تھم نہیں جائے گا بلکہ مستقبل کے فونز بھی چارجر سے محروم ہوں گے۔اس بات کا انکشاف کمپنی نے خود کیا ہے تاہم کچھ گنجائش باقی رکھی گئی ہے۔کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ بتدریج فون کے باکس میں چارجر اور ہیڈفون وغیرہ کو نکالنے کی وجہ کیا ہے۔سام سنگ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ باکس سے ایسیسریز کو نکالنے سے انہیں زیادہ مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس بات سے واضح ہوجاتا ہے کہ سام سنگ کے مستقبل قریب میں فونز میں چارجر اور ہیڈفونز وغیرہ موجود نہیں ہوں گے، جس سے کمپنی کو فونز کی قیمت کم رکھنے میں مدد ملے گی۔تاہم کچھ ماڈلز میں ہوسکتا ہے کہ چارجر ساتھ دیا جائے۔ایسا ہوسکتا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے انٹری لیول فونز کے ساتھ چارجر کی فراہمی جاری رکھی جائے، تاکہ جو لوگ نت نئی ٹیکنالوجیز کا شوق نہیں رکھتے، وہ ان فونز کو خرید سکیں۔خیال رہے کہ ایپل نے آئی فون 12 سیریز میں چارجر نہ دیکر اس روایت کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد شیاؤمی نے بھی می 11 کے ساتھ چارجر نہیں دیا تھا۔اب اس فہرست میں سام سنگ کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

Official Samsung USB-C Galaxy S10e Charging Cable - Black

Samsung Galaxy S21 box shows lack of charger, earbuds - 9to5Google

متعلقہ خبریں