سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 24.6 فیصد نمایاں اضافہ

Saudi Arabia and Pakistan
January 11, 2021 2:16 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر 2020 تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکروں نے 3.955 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3.174 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر 2020 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 624.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

متعلقہ خبریں