16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے تک اضافے کا امکان

January 14, 2021 4:11 pm

اسلام آباد :: 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے تک اضافے کا امکان پیدا ہو گیا۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔
اوگر کی جانب سے سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ 30 روپے فی لٹر لیوی کے حساب سے کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

متعلقہ خبریں