تین سال بعد اسٹاک ایکسچینج میں 46ہزار کی نفسیاتی حد بحال

January 13, 2021 5:13 pm

کراچی :ویب ڈیسک :: وزیراعظم  کی اور انکی ٹیم کی کوششوں سے آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا، 3 سال بعد اسٹاک ایکسچینج میں 46ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں تین سال بعد چھیالیس ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔ آج کاروبارکے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس  ایک سو انہتر پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکسچھیالیس ہزاراکیانوے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کا اختتام ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا  ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 160.37 سے کم ہوکر 160.35 پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں