تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے: مشال ملک

Mishal Malik and Yaseen Malik
January 26, 2021 12:37 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :مشال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے، تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے، ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں سے آزادی، جینے حتی کہ سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتی کہ ہم دفنا سکیں، ہندوستانیوں کیا کشمیری انسان نہیں۔ دوسری جانب آج کے روز دلی میں جہاں نام نہاد جمہوریت کا بگل بجایا جاتا ہے تو غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے جموں و کشمیر میں سات دہائیوں سے جمہوری حقوق پر قدغن کے خلاف اس روز کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں