حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر

Haleem Adil Sheikh
January 26, 2021 12:31 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رکن حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ ایوان میں نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ حلیم عادل شیخ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ فردوس شمیم نقوی کی جانب سے استعفی دیئے جانے کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر تھے۔

متعلقہ خبریں