کورونا کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے کے دوران 45 اموات، 2432 نئے مریض رجسٹرڈ

Corona Cases in Pakistan
January 16, 2021 1:14 pm

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :کورونا وائرس سے 45 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 48 ہزار 488، سندھ میں 2 لاکھ 33 ہزار 396، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 996، بلوچستان میں 18 ہزار 537، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 888 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 583 کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں