ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار: محکمہ موسمیات

Cool Weather in Pakistan
January 11, 2021 2:12 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے، زیادہ تر علاقوں میں یخ بستہ ہواں سے ٹھنڈ کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا، بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں