کراچی، محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

January 12, 2021 12:23 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک: شہر قائد کے محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔خط کے متن کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات افسران کی ذاتی مفادات میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے ، انسپکٹر انکوائری افسر اینٹی کرپشن ایسٹ نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن سے متعلق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شرقی نے ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات شرقی کو خط لکھ دیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ شرقی نے خط میں کہا کہ ان افسران کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات کے لیے مانگی گئی تفصیلات 13 جنوری تک فراہم کی جائیں۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ دو سال کے دوران کتنے چالان کیے گئے ، مکمل چالان اور رقم بتائی جائے ، انہوں نے ڈی ایم سی ایسٹ کے محکمہ انسداد تجاوزات سیل میں تعینات اسٹاف کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ دو سال میں اب تک جتنی تجاوزات ہٹائی گئیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں، تمام سامان جو دو سالہ کارروائیوں میں ضبط کیا گیا اس کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

متعلقہ خبریں